(نیویارک:یکم دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا
ناروے کے میگنس کارلسن نے روسی حریف سرجے کرجاکن کو ٹائی بریکر میں شکست دے کر مسلسل تیسری بار عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیت لی۔اس جیت سے کارلسن 15برس تک شطرنج پر اپنی بادشاہت قائم کرنے والے گیری کاسپوروو جیسا درجہ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔کرجاکن نے 12باقاعدہ دور تک کانٹے کی ٹکر دی لیکن کارلسن نے چار تابڑ توڑ اضافی بازیوں میں انہیں شکست دے دی۔کارلسن نے فڈے کی چمپئن شپ 2013اور 2014میں ہندوستان کے وشوناتھن آنند کو شکست دے کر جیتی تھی۔